28 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:54
رواں سال مارچ سے فوجیوں کا انخلا شروع ہوگا، سرکوزی
اے آر وائی - افغان صدر حامد کرزئی اور فرانسیسی صدرکی ملاقات نکولس سرکوزی نے کرزئی کے اصرار کے باوجود فوج افغانستان میں رکھنے سے انکار کردیا ہے۔
برطانوی اخبار اور غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے صدر فرانس کے دورے کے دوران پیرس میں فرانسیسی صدر نکلوس سرکوزی سے ملاقات میں اس امر کا اظہار کیا کہ امریکی انخلا کے بعد بھی فرانس اپنی افواج افغانستان میں موجود رکھے۔ تاہم فرانسیسی صدر نے انکار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ رواں سال مارچ سے فرانسیسی فوجیوں کا انخلا شروع ہوگا جو آئندہ سال مکمل ہوجائے گا۔
سرکوزی کا کہنا تھا کرزئی سے اس بات پر اتفاق ہوا کہ آئندہ سال نیٹو فوج سیکورٹی کنٹرول افغان افواج کے حوال کردے گی۔ دونوں صدور نے افغانستان میں ہلاک ہونے والے فرانسیسی فوجی کی یادگار پر حاضری دی۔ اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔