تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:22

شام میں مزید 98افراد ہلاک، عرب لیگ نے مبصرین واپس بلا لیے

اے آر وائی - شام میں تشدد بند نہ ہوا، عرب لیگ نے احتجاجاً دمشق میں مشن معطل کرکے مبصرین کو واپس بلالیا ہے۔ شام نے عرب رہنماؤں کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک ہی روز ہلاکتوں کی تعداد اٹھانوے تک پہنچ گئی ہے۔



غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سرکاری فوج نے دمشق کے مضافاتی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے چھ سویلین اور چھ فوجی بھگوڑوں کا ہلاک جبکہ تیس کو زخمی کردیا۔



عینی شاہدین کے مطابق باغیوں نے دمشق کے مضافاتی علاقے پر قبضہ کرلیا ہے۔ ادھر عرب لیگ نے شام میں تشدد کے واقعات میں اضافے کے بعد وہاں تعینات اپنے مبصرین کے مشن کی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شام کی حکومت نے عرب رہنماؤں کے فیصلے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ مبصرین کو واپس نہ بلائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.