تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:28

اوک لینڈ: مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ، 19 افراد گرفت

اے آر وائی - امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر اوک لینڈ میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کے دوران، انیس افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے کنونشن سینٹر کو بند کرانے کی کوشش کرنے والے آکیو پائے اوک لینڈ مہم کے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔



مظاہرین نے پولیس پر بوتلیں، بھاری پائپ، پتھر وں اور دھماکہ خیز مواد کے علاوہ جلتے ہوئے گولے بھی پھینکے۔ مظاہروں کے منتظمین نے تحریک کے دفتر کے قیام اور بے گھر افراد کی جانب توجہ دلانے کی مہم شروع کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.