30 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:5
قطر میں امریکا اور طالبان کے مذاکرات ناکام،امریکی ٹی وی
اے آر وائی - امریکی ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ قطر میں ہونے والے امریکی حکام اور طالبان کے مذاکرات ناکام ہوگئےطالبان نے قیدیوں کی رہائی سے پہلے جنگ بندی کےامریکی مطالبے کو مسترد کردیا۔
امریکی ٹی وی کے مطابق دوحہ میں طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں امریکا کے نمائندوں نے مطالبہ کیا کہ طالبان افغانستان میں جنگ بندی کا اعلان کریں مگر طالبان کا مؤقف تھا کہ گوانتانامو بے جیل میں قید پانچ طالبان رہنماؤں کی رہائی سے پہلے افغانستان میں جنگ بندی نہیں ہوگی۔ اور نہ ہی اتحادی فوجیوں کے خلاف کارروائی روکی جائے گی۔
ذرائع کےمطابق طالبان نے دوحہ میں اپنا نمائندہ دفتر کھول لیا ہے اور انہیں توقع تھی کہ مذاکرات میں امریکا طالبان قیدیوں کو رہا کرنے پر آمادہ ہوجائے گا اور طالبان بدلے میں یرغمال امریکی فوجی رہا کردیں گے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق مذاکراتی وفد میں طالبان کے ایک سو چالیس نمائندے تھے۔ اور مذاکرات کی ناکامی کے بعد طالبان نے قطر سے واپسی شروع کردی ہے۔