تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:47

امریکا،ایران کی جوہری تنصیبات تباہ کرنے کیلئےبم بنائے گا

اے آر وائی - امریکی اخبار نے دعویٰ کیاہے کہ پینٹاگان ایران کی زیر زمین جوہری تنصیبات کی تباہی کیلئے طاقتور بم بنائے گا۔ حکام کا کہناہے کہ روایتی بم ایران کی ایٹمی تنصیبات تباہ نہیں کرسکتے۔



امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق امریکا کے عسکری حکام اور ماہرین کا خیال ہے کہ تیس ہزار پاؤنڈ وزنی بم بھی ایران کی جوہری تنصیبات کو تباہ نہیں کرسکتا۔ ایران کے جوہری ری ایکٹر پہاڑوں میں ہونے کےباعث ان کی تباہی ناممکن ہے۔



رپورٹ کے مطابق پینٹاگان نے کانگریس سے طاقتور بم بنانے کیلئے آٹھ کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر مزید فراہم کرنے کی درخواست کی ہے ۔ حکام کا کہناہے کہ موجودہ بم کو مزید طاقتور بنانے سے ایران کی پہاڑوں میں جوہری تنصیبات کو تباہ کیا جا سکتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.