2 فروری 2012
وقت اشاعت: 11:31
پاپوانیوگنی:کشتی الٹ گئی، 350افراد ڈوب گئے
اے آر وائی - پاپوا نیوگنی میں کشتی الٹنے کے نتیجے تین سو پچاس افراد ڈوب گئے ہیں۔ حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔
ڈوبنے والے افراد کو بچانے کیلئے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ انتظامیہ کیساتھ مقامی افراد بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے ہیں۔ حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔