تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 فروری 2012
وقت اشاعت: 12:7

نیٹو کی رپورٹ میں کوئی نئی بات نہیں،وکٹوریہ نولینڈ

اے آر وائی - امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا ہےکہ نیٹو کی رپورٹ میں آئی ایس آئی اورطالبان کے درمیان تعلقات کی بات عام تناظر میں کی گئی ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔



واشنگٹن میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران انھوں نے کہا کہ نیٹورپورٹ دراصل تحویل میں موجود طالبان کے نظریات کے حوالے سے تیار کی گئی ہے۔ نولینڈ کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ سے امریکا اور پاکستان کےدرمیان تعلقات بنانےکی کوششوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔



ترجمان نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں پر تشویش ہے،اور ان کے خلاف مزید اقدامات میں اس کی مدد کے لیے تیار ہیں۔افغانستان سے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ افغانستان میں بیک وقت بات چیت، جنگ اور تعمیر کے عمل سے گزررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.