تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 فروری 2012
وقت اشاعت: 15:32

کویت میں پارلیمانی انتخابات

اے آر وائی - کویت میں پارلیمانی انتخابات میں پولنگ جاری ہے اور لوگ بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشنز کا رخ کر رہے ہیں۔ چھ سال کے دوران ہونے والے چوتھے انتخابات میں رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق حزب اختلاف کے امیدوار اکثریت حاصل کرسکتے ہیں۔



انتخابات میں دو سو ستاسی امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ کویت کے امیر شیخ صبا الاحمد الصباح نے دسمبر میں ملک میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے کے لئے پارلیمنٹ تحلیل کرکے نئے انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.