2 فروری 2012
وقت اشاعت: 16:40
ساوتھ کوریا: پاپ بوائے بنیڈ جے وائے جے نیوکلیئر سفیر مقرر
اے آر وائی - ساوتھ کوریا کے پاپ بینڈ جے وائے جے کو سیول نیوکلیئر سیکورٹی دو ہزار بارہ کے لئے اعزازی نیوکلیئر سفیر مقرر کر دیا گیا ہے۔ جے وائے جے پاپ بینڈ نے بہت جلد بہت سے ممالک میں شہرت حاصل کر لی ہے۔
ساوتھ کوریا کے وزیر خارجہ کم سنگ ہوان نے بوائے بینڈ کے گلوکاروں کو آج ایک سرکاری تقریب میں اس عزاز سے نوازا۔ جس کا مقصد ملک کی نوجوان نسل کو نیوکلیئر معاملات سے آگاہی ہے اور اس سلسلے میں نیوکلیئر کانفرنس مارچ میںسیول میں منعقد کی جا رہی ہے۔
جے وائے جے بینڈ کے ایک گلوکار نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم نیوکلیئر کانفرنس کی اہمیت کو صرف کوریا میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں پھیلائیں تاکہ دنیا کو مزید پرامن اور محفوظ بنایا جا سکے۔