3 فروری 2012
وقت اشاعت: 11:25
پاکستان میں امریکی شہری محتاط رہیں،امریکی محکمہ خارجہ
اے آر وائی - امریکا نے اپنے شہریوں کو پاکستان میں محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔۔۔ محکمہ خارجہ کا کہناہے کہ امریکی شہری پاکستان میں مظاہروں اورعوامی اجتماعات سے بھی دور رہیں۔ القاعدہ، طالبان اوردیگرعسکریت پسند ان کو نشانہ بناسکتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق سلالہ چیک پوسٹ پرنیٹو حملے میں پاک فوج کے چوبیس جوانوں کی شہادت کے بعد پاکستان میں امریکا کے خلاف غصہ پایا جاتا ہے۔ پاکستان کا سفر کرنے والے امریکی شہری محتاط رہیں اور وہاں موجود امریکی شہری مظاہروں،عوامی اجتماعات یا ایسی جگہیں جہاں غیرملکی جمع ہوتے ہوں ہرگز نہ جائیں۔ سیکورٹی کے کے لبادے میں القاعدہ، طالبان یا دیگرعسکریت پسند گروپ انہیں نشانہ بناسکتے ہیں۔