تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 فروری 2012
وقت اشاعت: 11:40

اسرائیل ایران پر حملہ کرسکتا ہے،امریکی وزیر دفاع

اے آر وائی - امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا کہتے ہیں کہ اسرائیل ایران پر حملہ کرسکتا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران چار ایٹم بم بناسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکنے کیلئے اسرائیل رواں سال مئی یا جون میں تہران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہے۔



اس سے پہلے اسرائیلی وزیر دفاع ایہود بارک کہہ چکے ہیں کہ وہ ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بناسکتا ہے۔ ان کے مطابق ایران چار ایٹم بم بناسکتا ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.