تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 فروری 2012
وقت اشاعت: 16:26

پاکستان میں امریکی شہری محتاط رہیں، امریکی محکمہ خارجہ

اے آر وائی - امریکا نے اپنے شہریوں کو پاکستان میں محتاط رہنے کی ہدایت کردی، محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی شہری پاکستان میں مظاہروں اور عوامی اجتماعات سے بھی دور رہیں۔ القاعدہ، طالبان اور دیگر عسکریت پسند ان کو نشانہ بناسکتے ہیں۔



امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو حملے میں پاک فوج کے چوبیس جوانوں کی شہادت کے بعد پاکستان میں امریکا کے خلاف غصہ پایا جاتا ہے۔ پاکستان کا سفر کرنے والے امریکی شہری محتاط رہیں۔ اور وہاں موجود امریکی شہری مظاہروں، عوامی اجتماعات یا ایسی جگہیں جہاں غیر ملکی جمع ہوتے ہوں ہرگز نہ جائیں۔ ایسی جگہوں پر القاعدہ، طالبان یا دیگر عسکریت پسند گروپ انہیں نشانہ بناسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.