3 فروری 2012
وقت اشاعت: 19:50
فٹبال میچ، ہنگامہ آرائی میں جاں بحق افراد کی آخری رسومات
اے آر وائی - مصر میں فٹبال ٹورنامنٹ کے دوران ہنگامہ آرائی سے جاں بحق افراد کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ سانحے میں چوہتر افراد ہلاک اورسیکنڑوں زخمی ہوئے تھے۔ نماز جنازہ پورٹ سعید کی جامع مسجد میں ادا کی گئی۔
سانحہ کے بعد مصر فٹبال فیڈریشن نے تمام میچز منسوخ کردیے ہیں۔ الاہلی فٹبال کلب کے صدر حسن حامدی نے مصری حکومت سے واقعے کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ ہنگامے میں کثیر تعداد میں شائقین کی ہلاکت افسوس ناک ہے۔