تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 فروری 2012
وقت اشاعت: 23:26

ایف بی آئی اور اسکاٹ لینڈیارڈ حکام کی گفتگو ہیک کرلی گئی

اے آر وائی - ایف بی آئی اور برطانوی پولیس بھی ہیکرزسے محفوظ نہیں۔ ہیکرز نے ایف بی آئی اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کے درمیان ہونے والے کانفرنس کال کو ریکارڈ کرلیا۔



نامعلوم ہیکرز خاصے عرصے سے ایف بی آئی اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کےلیے دردسربنے ہوئےہیں۔دونوں ادارے ہیکرز سے نمٹنے کیلئے کوئی پالیسی تیار کرنے کیلئے ٹیلی فون پر کانفرنس کررہے تھے کہ اس کال کو ریکارڈ کرلیاگیا۔



صرف یہی نہیں بلکہ ہیکرز نے اس کانفرنس کال کو ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر بھی اپ لوڈ کردیا ہے۔ سترہ جنوری کو ہونے والی اس گفتگو کا دورانیہ سترہ منٹ تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.