تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 فروری 2012
وقت اشاعت: 12:9

شام تنازعہ،عرب لیگ کی قرارداد روس اورچین نےویٹوکردی

اے آر وائی - شام کے تنازعے پر سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں مراکش کی جانب سے دمشق سے متعلق قرارداد پیش کی گئی ۔



عرب لیگ اور یورپی نظرثانی شدہ قرارداد کو روس اور چین نے ویٹو کردیا۔ روس کا موقف ہے کہ شام نے حزب اختلاف سے مذاکرات کا اعلان کیاہے۔ مذاکرات ختم ہونے تک دمشق کے خلاف کوئی بھی کارروائی نہیں ہونی چاہئے۔ جبکہ چین کا کہنا ہے کہ شام میں طاقت کے استعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔



پاکستانی مندوب عبداللہ ہارون نے قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے شام میں تشدد پر تشویش کا اظہار کیا۔ اور مطالبہ کیا کہ دمشق میں عوام کے خلاف کارروائی بند ہونا چاہیئے۔فرانسیسی صدر سرکوزی کا کہنا تھا قرارداد ویٹو ہونے کے باوجود فرانس شام کے پرامن حل کیلئے کوششیں ترک نہیں کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.