تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 فروری 2012
وقت اشاعت: 13:42

مصر گیس پائپ لائن تباہ، اسرائیل،اردن کو فراہمی معطل

اے آر وائی - مصر میں فوجی حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے، قاہرہ میں مظاہرین نے سرکاری دفاتر نذر آتش کردئیے جبکہ العرش کے قریب گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑادیاگیا۔



غیر ملکی ایجنسی کے مطابق پائپ لائن دھماکے سے تباہ ہونے کے بعد اسرائیل اور اردن کو گیس فراہمی رک گئی ہے۔ مصر کے حکام نے صحرائے سینا میں گیس پائپ لائن کی مرمت شروع کردی ۔ اس سے پہلے دارالحکومت قاہرہ کی گلیوں میں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں۔ جس کے دوران مشتعل مظاہرین نے سرکاری دفاتر کو نذر آتش کردیا۔



قاہرہ کے تحریر اسکوائر پر مظاہرین کے خیمے اب بھی موجود ہیں۔ فوجی حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین نے فٹ بال اسٹیڈیم واقعے کا ذمہ دار فوجی حکومت کو قرار دیتے ہوئے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.