تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 فروری 2012
وقت اشاعت: 23:27

امریکی سینیٹ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو شہریت دینے کی قرارداد

اے آر وائی - امریکی سینیٹ میں اسامہ بن لادن کے متعلق اطلاع دینے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو امریکی شہریت دینے کی قرارداد پیش کردی گئی ہے۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی پچھلے آٹھ ماہ سے پاکستان کی جیل میں قید ہیں۔



قرار داد میں کہا گیا ہے کہ اس کی منظوری سے امریکہ یہ باور کروانا چاہتا ہے کہ وہ اپنے دوستوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ امریکی سیکرٹری دفاع لیون پینیٹا نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اسامہ سے متعلق تمام اطلاعات امریکہ کو ڈاکٹر شکیل آفریدی نے دیں اور امریکہ کا ساتھ دیا۔ اس لیے ڈاکٹر شکیل کو امریکی شہریت دینے کے لیے قرارداد پیش کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.