تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 فروری 2012
وقت اشاعت: 12:9

شام میں باغیوں کے خلاف کارروائی جاری، ایک روز میں 56 ہلاک

اے آر وائی - شام میں باغیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، ایک روز میں ہلاکتوں کی تعداد چھپن ہوگئی ہے۔ امریکا نے دمشق کے متعلق اتحاد قائم کرنے جبکہ روس نے بشارالاسد کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔



غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کے شہر حمص، خالدیہ اور دیگر شہروں میں باغیوں کے خلاف کارروائی کے دوران ٹینک بھی استعمال گئے گئے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہناہے کہ سرکاری فوج بیدردی سے مظاہرین کو ہلاک کررہی ہے۔ ادھر سلامتی کونسل میں شام کے متعلق قرارداد ویٹو ہونے جانے کے بعد امریکا نے شام میں تشدد بند کرانے کیلئے اتحاد قائم کرنے کی کوشش شروع کردی ہے۔



دوسری جانب روس نے شام میں اپنا اثر رسوخ برقرار رکھنے کیلئے شام کے صدر بشارالاسد کو محفوظ راستہ دلانے کی کوشش کررہاہے۔ اسی مقصد کیلئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف اورخفیہ ایجنسی کے سربراہ میخائل فریدکوف کل دمشق پہنچ رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.