6 فروری 2012
وقت اشاعت: 16:42
اوبامہ کو رونی پر برتری حاصل
اے آر وائی - عوامی رائے عامہ کے جائزے کے مطابق پہلی دفعہ صدر اوبامہ کو اپنے حریف ری پبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار مٹ رونی پربرتری حاصل ہو گئی ہے۔ امریکی ٹی وی چینل اور اخبار کی جانب سے کرائے جانے والے ایک سروے میں کہا گیا ہے کہ صدر اوبامہ کی معاشی پالیسسیز پر عوامی اعتماد بحال ہوتا جا رہا ہے اور اس کے نتیجے میں صدر اوبامہ کو پہلی مرتبہ مٹ رونی پر واضح برتری حاصل ہو گئی ہے۔ صدر اوبامہ کو مجموعی طور پر پچاس فیصد حمایت حاصل ہے۔