تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 فروری 2012
وقت اشاعت: 13:19

پاکستان میں ہمارے تمام منصوبے بغیر رکاوٹ جاری ہیں،نولینڈ

اے آر وائی - امریکی ترجمان وکٹوریہ نو لینڈ نے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی بریفنگ میں صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کسی طور پاکستان سے تعلقات نہیں بگاڑ رہا بلکہ امریکہ کے تمام منصوبے بغیر رکاوٹ جاری رہیں گے۔



میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ ہم پاکستان سے تعلقات میں کسی بھی لابی کی مدد نہیں لے رہے اور ہمیں اس کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ ہم بہتر سفارتی تعلقات کو استعمال کر رہے ہیں اور اسلام آباد سے مسلسل رابطے میں ہیں۔



انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے جاری تمام منصوبے بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہیں گے اور ان میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ اسلام آباد کی جانب سے نہیں ہو رہی اور نہ ہی اس کے امکانات ہیں، وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ ہم شیری رحمن اور حنا ربانی کھر سے رابطے میں ہیں اور پر امید ہیں کہ یہ دونوں حضرات بہتر امریکی تعلقات کی مضبوطی میں معاون ثابت ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.