8 فروری 2012
وقت اشاعت: 10:19
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ غیرمناسب ہے، امریکا
اے آر وائی - امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کئی ممالک سے بات چیت جاری ہے۔ واشنگٹن میں اے آر وائی نیوز کے نمائندے جمال خان کے مطابق وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ پاکستان اور ایران گیس پائپ لائن مناسب اقدام نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی وزیراعظم کی قطر میں امریکی حکام سے کوئی ملاقات طے نہیں ہوئی۔ امریکا نیٹو حملے کے بعد پاکستان کی نظرثانی شدہ پالیسی کا انتظار کررہا ہے۔ پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں۔ پاکستان سے مذاکرات کے بعد ہی اپنا موٴقف تبدیل کیاجاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیری لوگر بل کے تحت امداد میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام منصوبے بغیر رکاوٹ جاری ہیں۔