8 فروری 2012
وقت اشاعت: 21:36
یورپ میں سردی کی لہربرقرار،بعض علاقوں میں کھانےپینےکی قلت
اے آر وائی - یورپ میں سردی کی شدت بدستور جاری ہے۔ بہت سے ممالک میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے گر گیا ہے جس نے معمول کی زندگی منجمد کر دی ہےاوربعض علاقوں میں کھانے پینے کی قلت ہوگئی۔
یوکرائن میں شدید برفباری اور سردی سے صورتحال سنگین ہو گئی ہے۔ سردی کی شدت سے جم جانے والے سمندر میں جہاز اور برف کے انبار کی وجہ سے گاڑیاں شاہراہوں پر پھنس گئی ہیں۔ یوکرائن میں اب تک ایک سو پینیتیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اٹلی میں تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے ہیں اور حکومت نے گیس کو گھریلو صارفین تک پہنچانے کے لئے صنعتوں پر گیس ایمرجینسی نافذ کر دی ہے۔
موسم کی شدت کے باعث جرمنی میں حادثات میں اضافہ ہو گیا ہے۔فرانس میں بجلی کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ برطانیہ میں بھی سردی کی شدت نے زندگی مفلوج کر دی ہے اورکچھ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء کی قلت ہو گئی ہے۔