9 فروری 2012
وقت اشاعت: 3:43
امریکی ایوان نمائندگان میں بلوچستان کے بارے میں بحث
اے آر وائی - امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی برائے امور خارجہ بلوچستان کااجلاس جاری ہے ۔ ریپبلکن کانگریسی رکن ڈینا روہرابیچر کی سربراہی میں یہ کمیٹی گزشتہ تحقیقات کا جائزہ بھی لے گی۔
بلوچستان کے بارے میں آج ہونے والی بحث میں غور طلب معاملات میں بلوچستان کا مسئلہ انتہائی اہم ہے۔ امریکی کانگریس کے ریپبلیکن ارکان اور بعض حلقے اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ پاکستان میں بلوچ ہیومن رائٹس کارکنوں کے بھیس میں وہ لوگ موجود ہیں، جو امریکی پالیسیوں کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان افراد کو بعض کانگریسی ارکان کی پشت پناہی حاصل ہے۔ یہ معلومات سامنے آنے کے بعد ایشیا میں امریکی انتظامیہ کی کوششوں کی کامیابی مشکوک ہو گئی ہے۔
اطلاعات ہیں کہ آج کی اس بحث میں بلوچستان سے متعلق ماہرین کو بھی طلب کیا گیا ہے ، پاکستان میں ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ اور بلوچستان کے بارے میں کانگریس سماعت کے گواہ علی دیان حسن سماعت سے مطمئن نہیں، ان کا ماننا ہے کہ اس سماعت سے بلوچستان میں طرفین کی جانب سے ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے میں مدد ملے گی۔ اب تک مذکورہ معاملے پر بحث کا مقصد سامنے نہیں آ سکا ہے۔