9 فروری 2012
وقت اشاعت: 22:29
لندن دھماکا کیس: نو افراد کو جیل بھیج دیا گیا
اے آر وائی - لندن بم دھماکے کی منصوبہ بندی کرنے والے نو افراد کو جیل بھیج دیا گیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق لندن کی وول وِچ کراؤن کورٹ نے ان نو افراد میں سے تین اسلامی انتہا پسندوں نے پاکستان میں ٹریننگ کیمپ کے لیے فنڈ جمع کرنے کی منصوبہ بندی اور تربیتی کیمپ میں برطانوی شہریوں کو بھرتی کرنے کے الزام میں غیر معینہ مدت قید کی سزا سنائی ہے۔
ستائیس سالہ محمد شاہجہاں کو کم از کم آٹھ سال دس ماہ جبکہ اس کے ساتھیوں بیس سالہ عثمان اور چھبیس سالہ ناظم حسین کو آٹھ سال قید کی سزا سنائی گئی۔