10 فروری 2012
وقت اشاعت: 6:53
یوکرین میں سردی ، برف میں 60 سے زائد جہاز پھنس گئے
اے آر وائی - یوکرین میں سردی کی تباہ کاریاں جاری۔۔۔ ڈیڑھ سو افراد کی ہلاکت کے بعد ساٹھ بحری جہاز سمندر میں جمنے والی برف میں پھنس گئے، حکام نے ایک جہاز کے بیمار عملے کونکال لیاہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یوکرین میں مسلسل برف باری اور تیز ہواؤں کے سے ہلاکتوں کی تعداد ڈیڑہ سو سے تجاوز کرگئی ہے۔ جبکہ درجہ حرارت منفی پچیس ہونے کے باعث سمندر میں برف جم گئی ہے۔ اور ساٹھ سے زائد بحری جہاز بحیرہ ازوف میں پھنس گئے ہیں۔
حکام کے مطابق برف میں پھنسے روسی جہاز کے عملے کو خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکال لیاگیاہے۔ مسلسل برف میں پھنسے رہنے کے باعث جہاز کا عملہ بیمار ہوگیا تھا۔ خشکی پر آنے کے بعد عملی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔