10 فروری 2012
وقت اشاعت: 16:20
بھارتی سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی درخواست مسترد کردی
اے آر وائی - سپریم کورٹ نے بھارتی آرمی چیف وی کے سنگھ کی حکومت کیخلاف عمر کے تنازعہ پر دائر کی گئی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے آرمی چیف کے وکیل کو یہ موقع دیا کہ وہ درخواست واپهس لے لیں، دوسری صورت میں حکم جاری کیا جائے گا۔ جس پر درخواست واپس لے لی گئی۔
سروس ریکارڈ میں وی کے سنگھ کی تاریخ پیدائش دس مئی انیس سو پچاس ہے جبکہ وی کے سنگھ اپنی تایخ پیدائش انیس سو اکیاون بتارہے ہیں۔ حکومت کے مطابق آرمی چیف وی جے سنگھ عہدے پر زیادہ عرصے تک فائز رہنا چاہتے ہیں اس لئے عمر کا تنازعہ سپریم کورٹ تک لے گئے ۔ سروس ریکارڈ میں درج تاریخ پیدائش کے مطابق بھارتی آرمی چیف وی کے سنگھ مئی دو ہزار بارہ میں رٹائر ہوجائیں گے۔