تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 فروری 2012
وقت اشاعت: 15:37

قذافی کا بیٹا سعدی قذافی نائجر میں گرفتار

اے آر وائی - لیبیا کے رہنما کرنل قذافی کے بیٹے سعدی قذافی کو نائجر میں گرفتار کرلیا گیا۔۔۔نائجر حکومت کا کہناہے کہ سعدی کو سیاسی پناہ کی شرائط کی خلاف وری کرنے پر گرفتار کیا گیا۔



حکومتی ترجمان کے مطابق سعدی قذافی نے ایک عرب ٹی وی کو انٹرویو دے کر سیاسی پناہ کی شرط کی خلاف ورزی کی، جس پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ تاہم اس کے باجود سعدی کو کسی ملک کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔



سعدی قذافی نے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ کسی بھی وقت لیبیا کی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر بغاوت ہوسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.