تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 فروری 2012
وقت اشاعت: 10:32

امریکی بحریہ نےایران کیخلاف کارروائی کاپروگرام تیارکرلیا

اے آر وائی - امریکی فوج نے ایران کے خلاف کارروائی کیلئے پروگرام تیار کرلیا۔ بحریہ ایڈمرل مارک فاکس کا کہناہے کہ پروگرام صدر براک اوباما کو پیش کردیا ہے۔



امریکی بحریہ کے وائس ایڈمرل مارک آئی فاکس نے بحرین میں میڈیابریفنگ میں کہاکہ امریکا نے ایران کی فوجی صلاحیتوں کو سنجیدگی سے لیاہے اور خطے میں ایران کی ممکنہ جارحیت روکنے کیلئے مختلف پروگرامز تیار کرلئے ہیں۔



مارک آئی کا کہنا تھا ایران سے ٹکراؤ کیلئے بحریہ اور دیگر افواج مکمل تیار ہونے کے ساتھ جدید اور مہلک ہتھیار بھی تیار کرلئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.