13 فروری 2012
وقت اشاعت: 18:5
نئی دہلی: اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکا
اے آر وائی - بھارتی دارالحکومت نیو دہلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکےمیں اسرائیلی سفارتکار زخمی ہوگئے ہیں ۔ دھماکا حزب اللہ کے نائب رہنما عماد مغنیہ کی چوتھی برسی کے دن ہوا۔ آج ہی ایمسٹرڈم اور جارجیا کے دارلحکومت تبلسی میں بھی اسرائیلی سفارتخانوں میں دھماکے کیے گئے ہیں۔
گزشتہ سال عماد مغنیہ کی تیسری برسی کے موقع پر بھی پر دنیا بھر میں اسرائیلی سفارتخانوں پر حملے کیے گئے تھے۔ اسرائیل نے اپنے شہریوں کو مصر، ترکی، آزر بائیجان، جارجیا، آرمینیا، ماریطانیہ اور وینزویلا میں اپنی سرگرمیاں محدود رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔