تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 فروری 2012
وقت اشاعت: 15:15

اجمل قصاب کی سزائے موت عمر قید میں بدلنے کی اپیل

اے آر وائی - ممبئی حملوں میں ملوث اجمل قصاب نے بھارتی سپریم کورٹ سے سزائے موت کو عمر قید میں بدلنے کی اپیل کر دی۔



سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کردہ قصاب کے وکیل راجو رام چندرن نے عدالت سے کہا کہ سزائے موت کا فیصلہ قصاب کی سیکیورٹی پر کئے جانے والے اخراجات کو مد نظر رکھ کر نہیں کیا جانا چاہئیے۔ نوجوان قصاب کو گمراہ کر کے اس سے کو اپنے مقاصد کےلئے استعمال کیا گیا۔ بھارت کی انسداد دہشت کی خصوصی عدالت نے قصاب کوموت کی سزا سنائی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.