14 فروری 2012
وقت اشاعت: 21:47
حامد کرزئی سے مذاکرات نہیں کریں گے، طالبان
اے آر وائی - افغان طالبان نے موقف اختیار کیاہےکہ وہ حامد کرزئی کی حکومت سے مذاکرات نہیں کریں گے۔ امریکی نشریاتی ادارے کو بھیجی گئی ای میل میں طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد ان خبروں کی ترید کی کہ انہیں سعودی عرب میں کرزئی حکومت کے نمائندوں سے ملنے کی دعوت دی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر حامد کرزئی سے مذاکرات کی پیش کش کی گئی تو وہ قبول نہیں کریں گے۔ ترجمان نے کہاکہ کتھ پتلی حکومت سے بات چیت کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔