15 فروری 2012
وقت اشاعت: 2:48
سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزم نے اعتراف جرم کرلیا
اے آر وائی - سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے مرکزی ملزم کمل چوہان نے اعتراف جرم کرلیا ۔ عدالت نے کمل کو چوبیس فروری تک نیشنل انویسٹی گیش ایجنسی کی تحویل میں دے دیا ہے ۔
کمل چوہان کو ہفتے کے روز اندور سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ بھارتی تفتیشی ادارے کے مطابق کمال چوہان نے سمجھوتہ ایکسپریس میں بم نصب کیا تھا۔ ملزم نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔اٹھارہ فروری دو ہزار سات کو دہلی سے لاہور آنے والی سمجھوتہ ایکسپریس میں دو دھماکوں میں ستاسی افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں اکثریت پاکستانیوں کی تھی۔