تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 فروری 2012
وقت اشاعت: 9:24

امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا کی طالبان سے مذاکرات کی تصدیق

اے آر وائی - امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے طالبان سے مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ جنگ میں حصہ نہ لینے کی ضمانت پرخلیج گوانتاناموجیل سے طالبان قیدیوں کی رہائی ممکن ہے۔ مارٹن ڈمپسی نے کہا کہ قیدیوں کی رہائی سے امریکا کیلئے خطرات بڑھ جائیں گے تاہم وہ طالبان سے مصالحت کے حق میں ہیں۔



لیون پنیٹا نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے ارکان کو بتایاکہ وہ کانگریس کے منظور کردہ قانون پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔ اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گاکہ گوانتانامو جیل سے ممکنہ طور پر رہائی پانے والے پانچ طالبان قیدی جنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔



امریکی افواج کے سربراہ جنرل مارٹن ڈمپسی نےتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں طالبان قیدیوں کی ممکنہ رہائی پر امریکا کےلیے خطرات میں اضافہ کرے گی۔ تاہم دو عشروں کی جنگ کےبعد امریکی جنرل طالبان سے مصالحت کے حق میں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.