تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 فروری 2012
وقت اشاعت: 10:47

مشرقی یورپ میں شدید برفباری،برف تلے دبے مکانوں کی تلاش جاری

اے آر وائی - رومانیہ میں شدید برفباری سے پورے علاقے نے برف کی چادراوڑھ لی ہے۔ لوگ کئی کئی فٹ برف ہٹا کر اپنے گھرتلاش کر رہے ہیں۔ امدادی کارکن برف میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔



بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی چالیس تک پہنچ گیا ہے جبکہ سردی سے ہلاکتوں کی تعداد اناسی ہو گئی ہے۔برفباری کی وجہ سے زمینی راستے بند ہونے کے بعد امدادی ٹیمیں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے دور دراز علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں تاہم خراب موسم کے باعث دشواریوں کا سامنا ہے۔ مواصلات اور ٹرانسپورٹ کا نظام معطل ہے اور تعلیم ادارے بند کر دئیے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.