16 فروری 2012
وقت اشاعت: 4:39
فرانس، صدر سرکوزی کا دوبارہ صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان
اے آر وائی - فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی نے یورپ میں مالی بحران کے پیش نظر صدارتی انتخاب میں دوبارہ حصہ لینے کااعلان کردیاہے۔ نکولس سرکوزی کی جانب سے فیصلےکی توثیق ایک ٹی وی کو انٹرویو کے دوران کی گئی۔
بائیس اپریل کو ہونےوالے صدارتی انتخاب میں نکولس سرکوزی کے اہم حریف شوسلسٹ امیدوار فرینکوئس ہولینڈ ہوں گے۔ فرینکوئس ہولینڈ کو سب سے مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شوسلسٹ امیدوار صدارتی انتخا ب کےدونوں مراحل میں کامیابی حاصل کرلیں گے۔