16 فروری 2012
وقت اشاعت: 11:15
سری لنکا: فیول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرہ
اے آر وائی - سری لنکا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ماہی گیروں نے مظاہرہ کیا۔ پولیس سے جھڑپ میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔
سری لنکا کے شہر چیلاء میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی۔ مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ادھر دارالحکومت کولمبو میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس نے شیلنگ کی اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ سری لنکا میں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سینتیس فیصد اضافہ کیاہے۔