18 فروری 2012
وقت اشاعت: 13:42
امریکا میں دہشت گردی کے الزام میں ایک شخص گرفتار
اے آر وائی - امریکا میں دہشت گردی کے الزام میں ایک غیر ملکی گرفتارکرلیا ہے۔ مراکش کا شہری کیپٹل ہل میں خودکش دھماکا کرنا چاہتا تھا۔ امریکی نشریاتی اداروں اور غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مراکش سے غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے والے جونوان نے کیپیٹل ہل کو دھماکے سے تباہ کرنے کا پروگرام بنایا تھا۔
امریکی محکمہ انصاف کے ترجمان ڈین کے مطابق امریکا کی خفیہ ایجنسیوں کے ایجنٹوں نے خود کوالقاعدہ کا رکن ظاہر کرکے مشتبہ شخص تک رسائی حاصل کی اور ان کے گھر سے دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے کیپٹل ہل کو تباہی سے بچالیاہے۔