20 فروری 2012
وقت اشاعت: 12:48
اقوام متحدہ کے ایٹمی معائنہ کار ایران پہنچ گئے
اے آر وائی - اقوام متحدہ کے ایٹمی معائنہ کاروں کا وفد تہران پہنچ گیا ہے۔ وفد ایرانی حکام سے ایٹمی پروگرام کے بارے مذاکرات کرے گا۔ ایٹمی توانائی ایجنسی کے اہلکاروں کے دورے کا مقصد ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے حوالے سے پیدا ہونے والے بحران کا سفارتی حل تلاش کرنا ہے۔ایک مہینے کے دوران معائنہ کاروں کا یہ دوسرا دورہ ہے۔
ایران کا کہنا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے۔ وفد کے سربراہ آئی اے ای اے کے نائب ڈائریکٹر نے امید ظاہر کی ہے کہ دو روزہ دورہ کامیاب ثابت ہوگا۔