21 فروری 2012
وقت اشاعت: 12:16
اوباما کا کرزئی کو فون، سہ ملکی سربراہ کانفرنس پرتبادلہ خیال
اے آر وائی - امریکی صدر براک اوباما اور افغان صدر حامد کرزئی میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ وائٹ ہاوٴس کے مطابق امریکی صدر نے افغان ہم منصب کو فون کر کے اسلام آباد میں ہونے والی سہ ملکی سربراہ کانفرنس پر بات چیت کی۔
امریکی صدر نے افغانستان میں امن کیلئے مصالحتی کوششوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ خطے کے استحکام کیلئے براک اوباما نے مفاہمتی عمل جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
دو روز قبل پاکستان، ایران اور افغانستان کے صدور کے مذاکرات اسلام آباد میں ہوئے تھے جس میں خطے کے مسائل حل کرنے کیلئے بیرونی دباوٴ مسترد کرتے ہوئے متحد رہنے پراتفاق کیا گیا تھا۔