تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 فروری 2012
وقت اشاعت: 23:40

پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں ،امریکا

اے آر وائی - امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری اور سرحدوں کااحترام کرتےہیں، بلوچستان کےمسئلےپرپاکستان سےسفارتکاری جاری ہے. محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈنے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ کانگریس میں بلوچستان سے متعلق قرار داد اوبامہ حکومت کی ترجمانی نہیں کرتی نہ ہی اس کی حمایت کرتے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتیں ملکر بلوچستان کاسیاسی حل تلاش کریں اور مذاکرات کےذریعےبلوچستان کےمسئلےکاحل نکالنے کی ضرورت ہے ۔



انہوں نے بتایا کہ شیری رحمان نے محکمہ خارجہ سے رابط قائم کیا ہے پوزیشن دوبارہ کلئیر کرتے ہیں کہ امریکا پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے ۔۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لندن میں پاکستانی وزیر خارجہ حناربانی اور ان کی امریکی ہم منصب ہیلیری کلٹن کی ملاقات سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.