تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 فروری 2012
وقت اشاعت: 21:22

بشار الاسد کی حامی فوج کی فائرنگ، 29 افراد ہلاک

اے آر وائی - شام میں فوج نے ترک سرحد کے قریب واقع حزب مخالف کے تین گاؤں پر قبضہ کر لیا ہے ۔ فائرنگ اور گولہ باری میںدو غیر ملکی صحافیوں سمیت 29 افراد ہلاک ہو گئے۔



غیر ملکی خبررساں اداے کے مطابق بشار الاسد کی حامی فوج نے صوبہ ادلب کے تین شمالی گاؤں پر قبضہ کرلیا۔ حزب مخالف کے مطابق قبضہ کے بعد فوج نے 27 نوجوانوں کو گرفتار کیا اور بغیر کسی ہچکچاہٹ کے انہیں گھروں اور گلیوں میں گولیوں کا نشانہ بنایا۔



فائرنگ سے ایک نوجوان بچ نکلنے میں بھی کامیاب ہوا۔ مقامی افراد کے مطابق فوج کی گولہ باری کے دوران ایک شیل لگنے سے برطانوی اخبار کا صحافی اور فرانسیسی فوٹو گرافر بھی ہلاک ہو گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.