23 فروری 2012
وقت اشاعت: 11:17
ارجنٹائن ٹرین حادثے میں 50 افراد ہلاک، 600 زخمی
اے آر وائی - ارجنٹائن میں دوٹرینوں کے تصادم میں پچاس افراد ہلاک اور چھ سو سے زائد زخمی ہوگئے ۔ دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹر ین کا حادثہ بریک میں فنی خرابی کے باعث ہوا۔ تیس سالہ تاریخ کے اس بدترین حادثے میں سب سے زیادہ نقصان انجن کے ساتھ والی دو بوگیوں کو ہوا جس میں مسافروں کی بڑی تعداد سوار تھی۔