23 فروری 2012
وقت اشاعت: 17:17
عراق:دھماکوں اورفائرنگ کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد60ہوگئی
اے آر وائی - عراق میں فائرنگ اور بم دھماکوں میں ساٹھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔عراقی حکام کے مطابق بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں پولیس فورس کو نشانہ بنایا گیا۔
بغداد کے ضلع کرادا میں کار بم دھماکے میں نو افراد ہلاک اور چوبیس زخمی ہوگئے۔الکاظمیہ میں ہونے والے کا ر بم دھماکے میں چھ افراد ہلاک ہوئے۔ بغداد کے ڈسٹرکٹ صرافیہ میں پولیس چوکی پر مسلح شخص نے فائرنگ کر دی جس سے چھ افراد ہلاک ہو گئے۔
عراق کے دیگر شہروں سے بھی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔اب تک کسی تنظیم نے بھی ان واقعات کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔