23 فروری 2012
وقت اشاعت: 21:23
صومالیہ کی صورتحال پر کانفرنس، چالیس ممالک کی شرکت
اے آر وائی - شورش زدہ افریقہ ملک صومالیہ کی صورتحال پر غور و خوص کیلئے عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے چالیس سے زاہد ممالک کے مندوب لندن پہنچ گئے ہیں۔
کانفرنس میں چالیس سے زائد ممالک کے مندوبین شرکت کر رہے ہیں، امریکہ کی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔
برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اس کانفرنس کا مقصد صومالیہ کے حوالے سے پالیسی سازوں کی توجہ حاصل کرنا ہے۔ صومالیہ میں عسکریت پسندوں اور بحری قذاقوں کی کارروائیوں کے باعث ناکام ترین ریاست بن چکا ہے جبکہ قحط سے متاثرین کیلئے بڑے پیمانے پر فنڈز درکار ہیں، اس نازک صورتحال میں صومالیہ کی مدد کیلئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔