تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 فروری 2012
وقت اشاعت: 21:41

افغان فوج کی وردی میں ملبوس شخص کی فائرنگ،دو نیٹو فوجی ہلاک

اے آر وائی - افغانستان میں افغان فوج کی وردی میں ملبوس شخص کی فائرنگ سے دو نیٹو فوجی ہلاک ہو گئے ۔ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ فائرنگ کرنے والا افغان فوجی تھا یا سویلین ۔



غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق واقعہ مشرقی افغانستان میں ایک فوجی بیس کے باہر پیش آیا ۔ فوری طور پر ایساف کی جانب سے واقعہ کی کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں ۔دوسری جانب واقعہ کو طالبان کے اس اعلان کا رد عمل بھی قرار دیا جا رہا ہے جس میں طالبان ترجمان ذبیح اللہ نے افغان حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ غیر ملکیوں کے اڈوں میں گھس کر قران پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کو ختم کر دیں ۔



واضح رہے کہ نیٹو فوجیوں کے ہاتھوں قران پاک کی بے حرمتی کے بعد افغانستان میں پرتشدد مظاہروں میں اب تک نو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.