تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 فروری 2012
وقت اشاعت: 19:50

افغان مظاہرین کا صدارتی محل کی جانب مارچ

اے آر وائی - کابل میں سیکڑوں مظاہرین نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور صدرارتی محل کی جانب مارچ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے فائرنگ کی جس سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔



جلال آباد میں بھی نماز جمعہ کے بعد سیکڑوں مظاہرین نے جمع ہوکر امریکی فوجیوں کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کیا۔ صدر اوباما اور ایساف کے کمانڈر نے کابل میں امریکی اڈے پر پیش آنے والے واقعے پر معافی مانگی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.