25 فروری 2012
وقت اشاعت: 11:41
ایران کی جوہری سرگرمیاں،امریکا ، یورپی یونین کا اظہار تشویش
اے آر وائی - عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی رپورٹ پر امریکا اور یورپی یونین نے تشویش کااظہار کیا ہے۔ جوہری ایجنسی نے رپورٹ دی تھی کہ ایران نے ایٹمی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ ایران نے نہ صرف یورینیم کی افزودگی تیز کردی ہے بلکہ مبصرین کو متنازع جوہری تنصیبات کی اجازت بھی نہیں دی۔
ادھر وائٹ ہاوٴس نے جاری بیان میں کہاکہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے متعلق عالمی تشویش ختم کرنے میں ناکام ہوگیاہے۔ آئی اے ای کی رپورٹ نے تشویش میں مزید اضافہ کردیاہے۔ خارجہ امور سے متعلق یورپی یونین کی سربراہ کیتھرین نے بیان میں جوہری پروگرام پر تشویش کا اظہار کیا۔ امریکا کا موٴقف تھا کہ جوہری پروگرام کے پرامن مقاصد پر عالمی برادری کو قائل کرے۔