25 فروری 2012
وقت اشاعت: 21:42
یمن:صدارتی محل کے سامنے دھماکا،26جان بحق
اے آر وائی - یمن میں صدارتی محل کے سامنے دھماکے سے چھبیس افراد ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب انتخابات کے نتیجےمیں نائب صدر منصور الہادی کو نیا صدر منتخب کرلیا گیا۔
یمن میں نئے صدر منصور الہادی کے منتخب ہونےکے چندگھنٹوں بعد ہی صدارتی محل کے سامنے زوردار دھماکہ ہوا۔کار میں نصب بم سے چھبیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔
دوسری جانب یمن میں انتخابات میں نائب صدر منصور الہادی یمن کے نئے صدر منتخب ہو گئے ۔منصورالہادی صدارت کیلئے واحد امیدوار تھے۔