تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 فروری 2012
وقت اشاعت: 12:33

امریکاافغان حکومت اورعوام سے اشتراک عمل چاہتا ہے،براک اوباما

اے آر وائی - امریکی صدربراک اوباما نے افغان ہم منصب حامد کرزئی کی جانب سے قرآن کی بے حرمتی اور دواتحادی فوجیوں کی ہلاکت پر صبر وتحمل اور تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیاہے۔



وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی صدر براک اوباما نے افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان ایلن کو فون کیا۔ اور کابل میں دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نیٹو سیکورٹی اقدام کا خیر مقدم کیا۔



وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے قرآن شریف کی بیحرمتی اور دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر افغان عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنا احتجاج پرامن رکھیں اور قرآن کی بیحرمتی سمیت تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.