تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 فروری 2012
وقت اشاعت: 14:18

شام: نئے آئین کےلئے ریفرنڈم،اپوزیشن کا بائیکاٹ

اے آر وائی - شام میں نئے آئین کی منظوری کے لئے ریفرنڈم جاری ہے، اپوزیشن نے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے اسے اقتدار جاری رکھنے کیلئے صدر بشارالا سد کی چال قرار دیا ہے۔ سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔



ریفرنڈم کےلئے ملک بھر میں تیرہ ہزار آٹھ سوپینتیس پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ،جن پر ایک کروڑ چالیس لاکھ افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔ اپوزیشن نےریفرنڈم کو دکھاوا قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر بشارالاسد اپنے اقتدار کو جاری رکھنا چاہتے ہیں اور ریفرنڈم سڑکوں اور گلیوں میں موجود مظاہرین کو گھروں میں بھیجنے کی ایک چال ہے۔



گزشتہ روز سے سیکیورٹی فورسز کی حمص اور حما میں اپوزیشن کی خلاف کارروائیوں میں شدت آگئی ہے۔ بمباری اور فائرنگ کے نتیجے میں مزیدسوسےزائد افراد ہلاک ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.